ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کجریوال نے دہلی اسمبلی میں کانگریس اوربی جے پی دونوں کولتاڑا

کجریوال نے دہلی اسمبلی میں کانگریس اوربی جے پی دونوں کولتاڑا

Sat, 11 Jun 2016 16:02:34  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10جون؍(آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن ایوان ٹینکر گھوٹالے کا معاملہ اٹھا۔بی جے پی ایم ایل اے وجیندر گپتا نے یہ معاملہ اٹھایا۔وجیندر گپتا نے بینچ پر کھڑے ہو کر کہا کہ اب تک کوئی تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی ہے۔وزیر اعلی اروند کجریوال نے ایوان میں اس کا جواب دیا۔کجریوال نے کہا کہ آپ واحد حکومت ہے جس نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں۔پارٹی نے بدعنوانی کے خلاف جو آواز اٹھائی اس سے مودی جی ڈر گئے۔کجریوال نے کہا کہ اے سی بی میں مودی جی نے اپنی پیراملٹری فورس بھیج کر اس کے اوپر قبضہ کر لیا۔مودی جی کی تاریخ ہے کی وہ آئین میں یقین نہیں کرتے۔اروند کجریوال نے کہا کہ جس بدعنوانی کی وجیندر گپتا بات کر رہے ہیں وہ شیلا دکشت کے وقت ہوا تھا،یہ سب لوگ جانتے ہیں کی کانگریس اور بی جے پی میں میاں بیوی کا رشتہ ہے۔کجریوال نے کہا کپل مشرا نے مجھے خط لکھا، لیکن میرے پاس اے سی بی نہیں ہے۔ان کا مقصد صرف کرپشن پر سیاست کرنا، ایوان کی خواتین کو گالی دینا اورمار پیٹ کرنا ہے۔


Share: